Wednesday, 16 December 2015

اقوالِ حضرت واصف علی واصف رح

آخری بار 4 جنوری 2016 کو اپڈیٹ کی گئی۔

٭ ایسے بهی اللہ والے آتے رہتے ہیں جو زندگی بهر گمنام رہتے ہیں - معاشرے کی نگاہوں سے اوجھل کهلنے والے گلاب ، گلاب ہی کہلائیں گے - یہ اللہ کا اپنا فیصلہ ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو کس حال سے گزارے - کہیں کسی کو بادشاہ_تخت نشین کر دیتا ہے کہیں کاسہء گدائی عطا فرماتا ہے - صاحبانِ محبت و وفا ہر حال سے بخوشی گزرتے رہتے ہیں - صاحبِ تعلق کے لیے ستم بهی اندازِ کرم ہے٭
(کرن کرن سورج)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ علم کے لگاوء کا نشہ عمل سے محروم کر دیتا ہے٭ ایسا نہ ہو تم لائبریری میں زندگی تلاش کرو اور زندگی لائبریری کے دروازے سے باہر نکل جائے٭آپ ماں باپ کے حقوق پر کتاب پڑھ رہے تھے جب کہ ماں باپ موجود تھے اور خدمت نہیں کی٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ غریبوں کی حالت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے خود غریبی کے ذائقے سے ناآشنا ہیں٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ موت کا خوف اس لیے ہوتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے عزیزوں سے جدا ہو جائیں گے عزیزوں کو تو ہم زندگی میں ہی جدا کر دیتے ہیں٭
٭ موت فانی زندگی کو دائمی حیات میں بدل دیتی ہے٭
(قطرہ قطرہ قلزم)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ اے مالک! ہمیں ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا سکها - ہمارے باطن سے شکوک و شبہات دور کر - ہماری تنہائیوں کو آباد کر، محبت سے ہمیں ایک عقیدہ دیا ہے، تو ایک منزل عطا فرما - ایک سفر، ایک منزل، ایک وحدت٭
(دل دریا سمندر)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

اساں لکهے خط پیار دے اساں جنگل واجاں مار دے
اساں آپے جا کے پچهیا ساڈا آ سی کد جواب
(بهرے بهڑولے)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ وہ آدمی جس کے لیے رہنا اور جانا برابر ہو وہ مومن ہے٭
گفتگو نمبر 27
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ امیر کی سخاوت اللہ کی راہ میں تقسیمِ رزق میں ہے اور غریب کی سخاوت تسلیمِ تقسیمِ رازق میں ہے - وہ غریب سخی ہے جو دوسروں کے مال کو دیکهنا اور اس کی تمنا چهوڑ دے٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ دعا کرنے والا یہ خیال کرے کہ اس کی دعا کرنے کے عمل سے کسی اور کا حق ختم نہ ہو جائے٭
٭ آواز کا بلند ہونا ادب کی کمی ہے٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ انسانوں کی قدر میں آپ کو اپنا احترام سمجھ آئے گا٭
٭ ایسے لہجے میں بات کرنا کہ وہ دوست ہی رہے٭
٭ یاالله ہمارے ہاتھ سے کسی کے لیے نیکی ہو جائے٭
(گفتگو 8(
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ جس طرح موسم بدلنے کا ایک وقت ہوتا ہے، اسی طرح وقت بدلنے کا بهی ایک موسم ہوتا ہے٭
(گفتگو نمبر 5)
آنے والے کمال کے دن ہیں
عظمتِ ذوالجلال کے دن ہیں
(ذکرِ حبیب ص)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ انسان نے آسمانوں کے راستے دریافت کیے ہیں لیکن اسے دل کا راستہ نہیں ملا٭
٭ شاہین کی بات کرگسوں کی سمجھ میں نہیں آ سکتی٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ اگر استعداد نہ ہو تو مرتبے سے بڑھ کر کوئی سزا نہیں٭
٭ ایسے مقام کی تعریف جو آپ میں نہیں ہے، یہی بدتہذیبی ہے٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

رحمت نے تیری مجھ کو گلے سے لگا لیا
میں ڈر رہا تھا ورنہ حساب و کتاب سے
پہلے تو اپنے آپ کو اک آئینہ بنا
وہ خود نکل کے آئیں گے اپنے نقاب سے
جس ذات ص پر نزولِ کلام ِ مجید ہو
وہ ذات ص کم نہیں ہے مقدس کتاب سے
(شب چراغ)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ خوبی کہاں ضائع ہوتی ہے؟ مایوسی سے اور غصہ سے، ان دو باتوں سے خوبی ضائع ہو جاتی ہے٭
٭ سچا آدمی جو ہے وہ سچ کو پائے گا یا سچا آدمی ہی سچے کو پائے گا٭
گفتگو نمبر 29
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

سن رہا ہوں میں آہٹیں تیری
تو کہیں آس پاس ہے آ جا
کوئی دعوٰی نہیں تعلق کا
رحم کی التماس ہے آ جا
شب چراغ
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

سنگِ درِ حبیب ہے ص اور سر غریب کا
کس اوج پر ہے آج ستارہ نصیب کا
پهر کس لیے ہے میرے گناہوں کا احتساب
جب واسطہ دیا ہے تمہارے حبیب ص کا
راہِ فراق میں بھی رفیقِ سفر رہا
زخمِ جگر نے کام کیا ہے طبیب کا
یہ بارگاہِ حسنِ دوعالم نہ ہو کہیں
ہے پاسباں رقیب یہاں کیوں رقیب کا
واصف علی تلاش کرے اب کہاں تجهے
دوری کو جب ہے تجھ سے تعلق قریب کا

حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ رابطہ یہ نہیں کہ پوسٹ بکس نمبر بتا دیا جائے - رابطہ اس خیال کا نام ہے جو کسی قاری کے دل میں مصنف کے بارے میں پیدا ہو - دل میں پیدا ہونے والا خیال ہی رابطہ ہے - اظہار میں آئے یا نہ آئے، رابطہ ہی کہلائے گا٭
٭ کلمہ ہی رابطہ ہے اور رابطہ ہی کلمہ ہے٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

٭ غصے میں سچ بولنا بڑا مشکل ہے کیونکہ غصے میں انسان صرف جذبات بولتا ہے سچ نہیں بولتا٭
٭ شکر کرو اس غم کا جس نے آپ کو اللہ والا بنا دیا٭
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ

2 comments: